اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ،محکمہ تعلیم سندھ نے خوشخبری سنادی

33

کراچی : سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے ذریعے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کے اہل امیدواروں کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا تھا کہ پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔

تبصرے بند ہیں.