مجھے کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں:اداکارہ مومنہ اقبال کا انکشاف

39

 

اسلام آباد: اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو  پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں ۔ نیونیوز کے پروگرام  زبردست میں  میزبان نے مومنہ اقبال سے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر نے میسج کیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ ہماری طرح کرکٹرز بھی کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہی رہتے ہیں تو اسی لیے اکثر کسی ایونٹ وغیرہ پر ملاقات ہوجاتی ہے تو بات چیت کرلیتے ہیں اور میسجز پر بھی سلام دُعا ہوجاتی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے  سوال کیا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز ہائے، ہاؤ آر یو   جیسے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کرکٹرز کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کرکٹر کا نام یاد نہیں اور اگر میں نے اُن کرکٹرز کے نام بتائے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میسجز کرنے والے کرکٹرز عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، وہ بیٹسمین تھے اور پہلے قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

تبصرے بند ہیں.