اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
این اے 46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل نے انتخابی نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کیا۔
اسی طرح این اے 47 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے جبکہ این اے 48 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے۔
تینوں امیدواروں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی، استدعا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیئے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.