کراچی والوں کے لیے خوشخبری ،کل سے بارش کی پیش گوئی

61

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخوشخبری سنادی ہے۔  محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں 13 اپریل بروز ہفتہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر سے جاری پیش گوئی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پراثراندازہورہاہے۔ آج سے  مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اورجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 13اور14اپریل کو کراچی میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو،دادو،شہیدبے نظیرآباد،قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.