انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا ، بین سٹوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

50

لندن : انگلینڈ کی ٹیم  کو  ورلڈ کپ  ٹی ٹوینٹی سے قبل  بڑا جھٹکا ، بین سٹوکس   نے   ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے کرکٹر بین سٹوکس کے  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کرد ہے۔انگلش کرکٹر بین سٹوکس  ٹی ٹوینٹی  ورلڈ کپ سے دستبردار  ہوگئے ہیں۔

 

بین سٹوکس نے کہا کہ تمام فارمیٹ میں بطور آل رائونڈر کھیلنا چاہتا ہوں،بطور آل رائونڈ ر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے قربانی دی۔
انگلش بورڈ کے مطابق بین سٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین سٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔

اس حوالے سے انگلش کرکٹر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں ،میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.