سدھو موسے والا کا چھوٹا بھائی ہسپتال سے گھر آگیا

79

نئی دہلی:سدھو موسے والا کا چھوٹا بھائی ہسپتال سے گھر آگیا۔بھارتی پنجاب کے مشہور ترین گلوکار، آنجہانی شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کے ہسپتال سے گھر آنے پر ان کے گاؤں میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گلوکار کی والدہ چرن کور کو علاج کے لیے مزید کچھ دن ہسپتال میں رہنا تھا لیکن بچہ اور ماں دونوں صحت مند تھے اس لیے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے مداح ان کے چھوٹے بھائی شبھ دیپ سے ملنے کے لیے موسیٰ گاؤں جانا چاہتے ہیں لیکن گلوکار کی خاندانی روایت ہے کہ نومولود بچے کو سوا ماہ تک اپنی فیملی کے علاوہ کسی سے نہیں ملنا چاہیے اس لیے مداحوں کو ابھی کچھ اور دن انتظار کرنا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.