ٹیکنالوجی نے نیوکلیئر انرجی کو محفوظ بنانے میں کردارادا کیا ،توجہ سیفٹی پر بھی مرکوز رکھنی چاہیے: اسحاق ڈار
برسلز : وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے نیوکلیئر انرجی کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا ،توجہ سیفٹی پر بھی مرکوز رکھنی چاہیے۔وفاق وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے برسلز میں جوہری تونائی سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی نے نیوکلیئر انرجی کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا ،توجہ سیفٹی پر بھی مرکوز رکھنی چاہیے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نیوکلیئر پاور پلانٹس کو محفوظ طریقے سے چلانے کا تجربہ ہے، ہم نے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر 66 دہائی قبل کراچی میں شروع کی تھی، ہمارے پاس ابھی 6 فعل نیوکلیئر پاور پلانٹس ہیں جن سے 3 ہزار 530 میگا واٹس بجلی پیدا ہوتی ہے، جوہری توانائی آج ہماری نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تقریباً 8 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی توجہ حفاظت اور فضلہ کے انتظام اور پھیلاؤ پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے ماڈیولس ری ایکٹر نے جوہری توانائی کو دور دراز کی آبادیوں تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے جو ان جگہوں پر صاف توانائی تک رسائی فراہم کرتے ہیں جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
ملک میں نیوکلئیر توانائی کی صلاحیت نے اب تک 10 کروڑ ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج سے بچایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ انسانی وسائل موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی ترجیح ہے .
نیوکلیئر سے حاصل توانائی ماحول دوست ہے، ہم نےکوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی، یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہورہا ہے، نیوکلیئر توانائی مزید محفوظ اور سستی بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.