شیر افضل مروت کے بیان پر ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما نسیم علی شاہ کو نوٹس جاری

94

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب پر جان سے مارنے کی سپاری دینے کے الزام  کے معاملے میں شیر افضل مروت  کے بیان پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے انکوائری کے لیے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے نسیم شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے شیر افضل کے جواب پر ایف آئی اے نے ایم این اے نسیم شاہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی اے  ذرائع کے مطابق ایم این اے نسیم شاہ کو ایف آئی اے نے آج طلب کیا ہے ۔ایف آئی اے نسیم شاہ اور شیر افضل کے بیانات کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما  شیر افضل مروت نے مریم نواز پر لگائے گئے قتل کا الزام  پر ایف آئی اے میں بیان دیتےہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مریم نواز پر اپنے قتل کی سازش کا الزام  نہیں لگایا، لیکن ایم این اے نسیم علی جن کے پاس اس سازش کے ٹھوس شواہد ہیں نے مجھے اس بارے میں آگاہ کیا اسی لیے ایم این اے کو طلب کرکے ثبوت حاصل کیے جائیں۔

 

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے اس بیان پر ایم این اے نسیم شاہ کو ایف آئی اے نے انکوائری مین شامل کرنے کیلئےطلب کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.