پیپلزپارٹی نے اعتراضات اٹھانے کے باوجود آرڈیننسز کی توسیع کی حمایت میں ووٹ دے دیا

124

اسلام آباد :پیپلزپارٹی نے اعتراضات اٹھانے کے باوجود آرڈیننسز کی توسیع کی حمایت میں ووٹ دے دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ہمیں آرڈیننس پر شدید تحفظات ہیں۔

ان آرڈیننسز کو پارلیمنٹ کی کمیٹیوں اور اس ایوان میں زیر بحث لایا جائے ،اگر یہ آرڈیننسز ناقابل واپسی ہیں تو پھر پارلیمنٹ کو لپیٹ دیں اور گھر سے آرڈیننس فیکٹری چلائیں،ان آرڈیننسز کو اس طرح پروسیس نہ کیا جائے جس طرح پیش کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وہ بھی اپوزیشن کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں کہ حکومتیں آرڈیننسوں پر نہیں چلا کرتیں۔

تبصرے بند ہیں.