آصف زرداری کی ایوان صدر آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

31

 

اسلام آباد : صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا ہے۔

 

نومنتخب صدرِ مملکت آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

 

صدر آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے بگھی میں تشریف لائے، مسلح افواج کے دستوں نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گارڈ آف آنر کی تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک تھیں۔

 

یاد رہے کہ ہفتے کو آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے تھے، حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار 44 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.