ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو ٹی وی مناظرے کا چیلنج کردیا

79

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ  نے جو بائیڈن کو ٹی وی مناظرے کا چیلنج  کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ  کاکہنا ہےکہ  ہمارے ملک کے لیے یہ بہتر ہو گا کہ میں اور جو بائیڈن ان معاملات پر مناظرہ کریں جو امریکہ اور یہاں کے عوام کے لیے بہت ضروری ہیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پرائمری کے انتخابات کے لیے مناظرے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ جنرل الیکشن کے امیدواروں کے درمیان مناظرے کے سخت ناقد رہے ہیں تاہم اب انہوں نے بائیڈن کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اپنے حریف صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی جانب سے صدارتی مہم سے دستبرداری کے چند گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر سے کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ٹی وی مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن دو مرتبہ مناظرے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.