آئی فون اب پہنچ سے دو ر نہیں ،سستے آئی فون ایس ای کے نئے ماڈل کی تیاری پر کا م جاری

102

کیلیفورنیا:آئی فون اب پہنچ سے دو ر نہیں رہے اورسستے آئی فون  ایس  ای  کے نئے  ماڈل کی تیاری پر کا م جاری   ہے ۔ ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 کے ڈسپلے کے لیے او ایل ای ڈی پینل استعمال کیا جائے گا۔اب ایک نئی لیک میں اس فون کا ڈیزائن سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں فون کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جن کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 سے ملتا جلتا ہوگا۔مگر فون کے بیک پر 2 کی بجائے صرف کیمرہ  ہوگا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرہ  ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کس حد تک درست ہو سکتا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر یہ اس سے قبل بھی سامنے آسکتا ہے۔خیال رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.