انجلینا جولی سے علیحدگی، براڈ پٹ کے دل میں بچوں کی محبت دوبارہ جاگنے لگی

111

کیلیفورنیا: ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی سے طلاق کے بعد  اداکار براڈ پٹ  کے دل میں اپنے بچوں کے لیے محبت دوبارہ جاگنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ بچے انجلینا جولی کی تحویل میں ہیں۔  اداکار براڈ پٹ نے  کچھ دنوں قبل   لاس فیلز، کیلیفورنیا میں ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔
ان ٹچ ویکلی کی رپورٹ جے مطابق   ہالی وڈ سپر سٹار براڈ پٹ نے  چھوٹے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا   اور ان کو بھرپور وقت دیا ۔ میڈیاذرائع کے مطابق  براڈ پٹ کے دل میں چھوٹے بچوں کی محبت دو بارہ  جاگ رہی ہے اس وجہ سے  وہ ان کو یاد کرتے ہیں تو ان کے ساتھ وقت گزارنے کاسوچتے ہیں۔ ٹِپسٹر نے انکشاف کیا کہ  براڈ پٹ کا اب بھی اپنے سب سے بڑے بچوں میڈوکس، زاہارا اور پیکس کے ساتھ  رابطہ کمزور ہے اور دوریاں ہیں  حالانکہ اس نے اپنے چھوٹے بچوں، شیلو، ناکس اور ویوین کی تحویل کے لیے قانونی جنگ لڑی ہے۔
تاہم  اس بارے میں براڈ پٹ نے  ابھی  کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی میڈیا میں بات کررہی ہیں بلکہ وہ اس حوالے سے بات کرنے اور کوئی بھی بیان دینے سے کترا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.