پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا

57

 

کوئٹہ : بلوچستان کی وزارت اعلی کیلئے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے میر سرفراز بگٹی کو  نامزد کر دیا ہے۔ صبحِ چار بچے طویل  مباحثہ کے بعد فیصلہ ہوا۔

 

سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔ سرفراز بگٹی کچھ دیر بعد کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی دو بجے پریس کانفرنس  میں باضابطہ  اعلان کریں گئے۔

پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی سمیت صوبائی قیادت موجود ہوگی۔ سرفراز بگٹی پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.