ڈھاکا: بریانی کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک

50

 

ڈھاکا : بنگلادیش کے دارالحکومت شہر ڈھاکا کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ گزشتہ رات 7 منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی۔بنگلادیشی وزیرِ صحت نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کم از کم 40 زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق عمارت میں موجود بریانی کے ریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی جس نے اوپر کے فلورز کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور فائر فائٹزر نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.