پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

89

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

 

حکام کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد  اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں  5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔

 

حکام کے مطابق  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.