اسلام آباد : الیکشن کمیشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چھوڑی ہوئی(سنی اتحاد کونسل کی) مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج کرے گا۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کمیشن ریزرو ارکان کو مطلع کر دے گا اور اس سے ایوان کی باقی رکنیت کا تنازع ختم ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیے جانے اور پارٹی کی درخواست مسترد کیے جانے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں پر اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مخصوص نشستیں حاصل نہیں کر پائے کیونکہ آئین مختلف ایوانوں میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کا حق دیتا ہے۔ جن آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی گزشتہ ہفتے اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.