سندھ کے وزیر اعلیٰ کا بھی آج انتخاب، مراد علی شاہ تیسری بار حلف اٹھائیں گے

17

 

کراچی : پنجاب کے بعد سندھ  کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا۔  پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے ہوگا۔

پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کے باعث ان کے نامزد امیدواروں مریم نواز اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی ہے۔

 

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.