پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات : بیرسٹر گوہر چیئرمین عمر ایوب سیکرٹری جنرل کے امیدوار

54

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 3 مارچ کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج سہ پہر تین بجے تک تھا۔

اعلامیہ کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم ،خیبرپختونخوا سے نوید انجم کے چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائےگئے۔

پنجاب کی صوبائی تنظیم کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمد خان مدنی اور اسد حنیف کے کاغذات جمع کروائے گئے۔

ترجمان کے مطابق سندھ کی تنظیم کیلئے حلیم عادل شیخ سمیت دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذات جمع کروائے، خیبرپختونخوا کی تنظیم کے لیے علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.