چین اور کرغزستان میں زلزلہ

46

سنکیانگ:چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقے میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کرغزستان اور چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق   کرغزستان  اور چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں  زلزلہ آیا ہے جو کہ 11 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق  زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ7.1 کی شدت کے زلزلے نے 23 جنوری کو کرغزستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.