پاکستان کی سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کرینگے، نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں: آئی ایم ایف

159

 

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔

ڈائریکٹرکمیونی کیشنز کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہےجس میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا۔مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔

تبصرے بند ہیں.