حکومت سازی کا مشن ، ن لیگ اور ایم کیوایم کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ، حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا

54

اسلام آباد:وفاق میں حکومت سازی کے مشن کے سلسلے میں  ن لیگ اور ایم کیوایم کی  کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ۔ اس اہم بیٹھک میں  کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مذاکراتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن کا ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔

ایم کیو ایم اجلاس میں گورنر سندھ اور وزارتوں کا مطالبہ ن لیگ کے سامنے رکھاگیا۔  اس وجہ سے  اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.