نئی دہلی : بھارتی بزنس گروپ ٹاٹ کی کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے بڑھ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق ٹاٹا گروپ کا مارکیٹ حجم پاکستان کی معیشت سے زیادہ ہے۔ ٹاٹا گروپ کاروباری تخمینہ (کیپٹلائزیشن) 1010کھرب33ارب روپے 39 کروڑ روپے( 365 ارب ڈالر) رہی جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی تقریباً 943کھرب 90ارب 9کروڑروپے( 341ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ لگایا۔
At $365 billion, #TataGroup grows bigger in size than entire #Pakistan #economy https://t.co/L42nzrQdLH
— Economic Times (@EconomicTimes) February 19, 2024
بھارت کی جی ڈی پی، جس کی مالیت 10241 کھرب 74ارب روپے(37کھرب ڈالر یا3 عشاریہ7 ٹریلین ڈالر )ہے، پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے 346کھرب روپے کے بیرونی قرضے اور واجبات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نمک سےسافٹ ویئر تک لسٹڈ کمپنیوں نے ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ میں شاندار منافع حاصل کیا ہے اور انکی مجموعی مالیت اب پاکستان کی پوری معیشت سے زیادہ ہے۔ ٹاٹا گروپ کی سب سے بڑی کمپنی آئی ٹی کی ٹی سی ایس اس کے کاروبار کا محور ہےجس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 470کھرب 56ارب65کروڑ روپے(170ارب ڈالر )ہے۔
آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق، اکیلی ٹی سی ایس پاکستان کی معیشت کا نصف ہے۔جبکہ ٹاٹا گروپ کی تمام فرموں نے گروپ کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں اضافےمیں حصہ ڈالا ہے، ٹاٹا موٹرز اور ٹرینٹ نے سب سے اہم شراکت کی ہے۔ٹاٹا موٹرز کے حصص میں ایک سال میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹرینٹ نے 200 فیصد کا زبردست اضافہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، ٹاٹا ٹیکنالوجیز، ٹی آر ایف، بنارس ہوٹل، ٹاٹا انویسٹمنٹ کارپوریشن، ٹاٹا موٹرز، آٹوموبائل کارپوریشن آف گوا، اور آرٹسن انجینئرنگ جیسے اسٹاک نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا گروپ کے پاس اسٹاک ایکسچینجز میں درج کم از کم 25 کمپنیاں ہیں ،ٹاٹا گروپ میں مختلف غیر فہرست شدہ کمپنیاں شامل ہیں، جیسے ٹاٹا سنز، ٹاٹا کیپٹل، ٹاٹا پلے، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز، اور ایئر انڈیا۔اگر ان کاروباروں پر غور کیا جائے، تو ٹاٹا گروپ کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کافی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
تبصرے بند ہیں.