نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری، 3 بچے جاں بحق

23

 

لاہور:  پنجاب میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔

 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 110نئے کیسز سامنے آئے۔

 

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 61 ہلاکتیں اور 4 ہزار 390کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 363 اموات اور 23 ہزار 290 کیسز سامنے آئے۔

تبصرے بند ہیں.