غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر، موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

77

غزہ :غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پرپڑنے لگے ہیں۔  موڈیز نے  کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ہے۔ موڈیز کی جانب سے اسرائیل کی مقامی اور غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کردی گئی ہے جبکہ کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کردیا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق جنگی صورتحال سے اسرائیل کی مالیاتی طاقت کمزور ہونے کا خطرہ بڑھا ہے۔دوسری جانب آج بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور 4 ماہ سے جاری ان حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.