پشین، آزاد امیدوار کے انتخابی آفس کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

150

 

خانوزئی: پشین کے علاقے خانوزئی میں سیاسی جماعت کے انتخابی آفس کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں12افراد جاں بحق اور 30افراد زخمی ہو گئے۔ طبی امداد کے لیے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 

پویس کے مطابق دھماکہ ضلع پشین پی بی 47 میں آزاد  انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے آفس کے باہر ہوا ہے۔

 

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار کے آفس کے باہر دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ الیکشن کمشین نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

 

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر حبیب کا کہنا ہے کہ 12 جاں بحق افراد کی لاشیں اور 30 سے زائد زخمی افراد کو تحصیل اسپتال خانوزئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گیھرے میں لے لیا ہے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.