پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

128

ڈنیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے ساتھ سابق قومی کپتان بابر اعظم  نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 

 

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

 

ڈنیڈن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے میچ میں بابراعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

 

اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد اسکور کیا لیکن ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

 

خیال رہے کہ سیریز کے ابتدائی تینوں میچوں میں بابراعظم نے نصف سینچریاں کیں تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں میزبان ٹیم کو  تین صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.