کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ ،سندھ میں صوبائی ٹاسک فورس قائم

61

کراچی :کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر  سندھ میں صوبائی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔  صوبے میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر نگراں وزیر صحت نے صوبائی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔جی ڈی محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر وقار محمود کی سربراہی میں 11 رکنی ٹاسک فورس کام کرے گی، ٹاسک فورس میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہوں گے۔

11 رکنی ٹاسک فورس وزیر صحت سندھ کو یومیہ رپورٹ کرے گی اور کورنا سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ایکشن پلان تیار کرے گی اور وبائی مرض کی روک تھام کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی بیرون ملک سے آنے والے 2 مزید مسافروں میں کورونا ’جے این ون‘ ویوینٹ کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ گزشتہ روز ارسال کردہ مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر آئی ٹی) 4 پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آگئے تھے۔

صوبائی ٹاسک  فورس کورونا کی روک تھام، کنٹرول کے اقدامات اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے لیے نظام تیار کرے گی، عوام اور دیگر سٹیک ہولڈرز تک معلومات پھیلانے کے لیے مواصلاتی پروٹوکول قائم کرے گی اور دوسرے صوبوں اور این جی اوز کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ٹاسک فوس ویکسینیشن کی ایک جامع حکمت عملی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

تبصرے بند ہیں.