ن لیگ کا 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

85

لاہور:ن لیگ نے15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں  ن لیگ کے   پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  کا ایکس ٹویٹر پرکہنا ہےکہ نوازشریف کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز 15جنوری سے کررہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں، صرف چند حلقوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ ایک یا 2 دن تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کے التواء کے حق میں نہیں ہیں، شروع دن سے موقف ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیئے۔

 

تبصرے بند ہیں.