نئی دہلی: بھارتی بائولر محمد شامی کو سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیاگیا۔ بھارتی بائولر محمد شامی نے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور ان کی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی تھی۔ اس وجہ سے بھارتی حکومت نے محمد شامی کو ارجن ایوار ڈسے نوازا ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023 میں فاسٹ بائولر محمد شامی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑہی کا نام اعزاز کے لیے تجویز کیا تھا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے محمد شامی جذباتی نظر آئے، اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے۔
President Droupadi Murmu presents the Arjuna Award 2023 to Mohammad Shami for his excellent performance.#NationalSportsAwards2023 @MdShami11 pic.twitter.com/m0NHOnvdG8
— Doordarshan Sports (@ddsportschannel) January 9, 2024
تبصرے بند ہیں.