سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد منظور، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنے کی ہدایت

28

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 

پاکستان کےسینیٹ سے قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے قرارداد منظوری کے نوٹیفکیشن میں وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسینیٹ میں ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد  کثرت رائےسے منظور کی گئی تھی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں 14 ارکان موجود تھے، خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے الیکشن التوا کی قرارداد پیش کی، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ارکان اور فاٹا سے رکن ہدایت اللہ نے قرارداد کی حمایت کی۔

 

جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹرگردیپ سنگھ اور  پیپلزپارٹی کے رکن بہرہ مند تنگی نے خاموشی اختیار کی جبکہ ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی۔

تبصرے بند ہیں.