انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز

17

 

اسلام آباد: انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج یکم جنوری 2024 سے ہو رہا ہے۔ قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے وہ آج سے ہائیکورٹ میں اپیلیں کرینگے۔

 

ہائیکورٹ ٹربیونل میں اپیلیں یکم سے 3 جنوری تک جمع ہونگی اور 3جنوری سے الیکشن ٹربیونل انکی سماعت شروع کرینگے۔ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہونگے۔

 

ریٹرننگ افسران 12 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرینگے اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائینگے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 13 جنوری کی تاریخ مقرر ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.