لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج ہو گئے۔
مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ہے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
نواز شریف کے کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر حاجرہ سمیع نے اعتراض کی سماعت کیلئے نواز شریف کو آج 12 بجے کا وقت دے دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر ہو چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز پر جعلی دستخط اور سزا یافتہ ہونے پر، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سزا یافتہ ہونے اور بلاول بھٹو کے خاغزات نامزدگی پر بیک وقت دو پارٹیوں سے منسوب ہونے کی بنا پر اعتراض دائر کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.