سعودی عرب میں مسلسل پانچ دن بارشوں کا امکان

119

ریاض: سعودی عرب میں مسلسل پانچ دن بارشوں کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔  سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مسلسل پانچ روز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، اللیث، بحرہ، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان اور خلیص میں جمعے تک شدید گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔بدھ سے جمعے تک مکہ ریجن کے تربہ، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور القنفذہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ جمعرات تک مدینہ منورہ ریجن جبکہ بدھ اور جمعرات کو مدینہ منورہ، المھد، الحناکیہ، خیبر، العلا، وادی الفرع میں بارش ہوسکتی ہے۔

ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل سے ہفتے تک ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ منگل سے جمعرات تک ینبع، العیص اور بدر کے علاقے بھی بارش سے متاثر رہیں گے۔

قصیم ریجن میں بریدہ، عنیزہ، البکیریہ، الاسیاح، ریاض الخبراء، عقلہ، الصقور، البدائع، الرس، النبھانیہ، ضریہ، المذنب، عیون، الجواء الشماسیہ میں بھی کل سے ہفتے تک بارش کا امکان ہے۔تبوک ریجن میں املج، تیماء میں بدھ اور جمعرات جبکہ حقل، البداع، ضباء اور الوجہ میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.