سارہ انعام قتل کیس: سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

41

 

اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں مجرم شینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

 

سارہ انعام قتل کیس کے مجرم شاہنواز امیر نے ایڈووکیٹ نثار اصغر کے ذریعے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار اور شاہنواز امیر کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم دیا جبکہ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کیا، شاہنواز امیر کو سزا دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا،استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، فردِ جرم کے لیے استغاثہ نے کہانی گھڑی تھی۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ناصر جاوید رانا نےسینئر صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

یاد  رہے کہ سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.