تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا

76

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملہ پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پر نوٹس لے لیا ۔اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس بھی جاری کرد یئے۔

 

سپریم کورٹ نے تاحیات ناہلی کی مدت کے تعین کے معاملے کو لارجز بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے ججز کمیٹی کو بھجوا دیا۔ عدالت   نے قرار دیا کہ   کیس کی سماعت جنوری 2024 میں ہوگی، موجودہ کیس کو انتخابات میں تاخیر کے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائےگا۔

 

کیس کا نوٹس   انگریزی کے  دو  بڑے اخبارات میں شائع کیاجائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے کیس میں لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.