ندیم افضل چن سے بہتر تو طوائفیں ہیں، جنرل فیض کے کہنے پر پی ٹی آئی جوائن کی : شہزاد اکبر 

180

 

لندن : عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن سے بہتر تو طوائفیں ہیں پہلے جنرل فیض کے کہنے پر پی ٹی آئی میں آیا اور اب کسی اور کے کہنے پر واپس پیپلز پارٹی میں چلا گیا ہے۔

 

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شہزاد اکبر نے کہا کہ ندیم افضل چن ایک موقع پرست اور مطلبی انسان ہے ۔ پہلے آصف زرداری کو دغا دے کر اور جنرل فیض کی ایما پر پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔

 

 

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں خوب مزے کیے، سارا دن اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کیس بنوانے کی کوششیں کی ۔میرے انکار پہ میرا مخالف ہوا اور اب دوبارہ کسی کی ایما پر پیپلز پارٹی میں چلا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ نیب کے گواہوں کی لسٹ میں بطور گواہ بھی شامل ہے۔ ویسے سوچتا ہوں ایسے لوگوں سے طوائفیں شاید بہتر ہوتی ہیں جو اگلے آنے والے گاہک سے پچھلے کی چغلی نہیں کرتیں۔

تبصرے بند ہیں.