کولمبو:سری لنکا نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے اور سری لنکا میں فری سیاحتی ویزوں پر انٹری کو فروغ دیاجارہا ہے ۔اپنی سیاحت کی صنعت کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے ایک اہم اقدام میں سری لنکا نے ایک اہم منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے جس کا مقصد زیادہ سیاحوں کوملک کی طرف راغب کرنا ہے۔
سری لنکا کے وزراء کی کابینہ کے اس فیصلے کی وجہ سے ملک میں سیاحت کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔ سری لنکا نے بھارت سمیت سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان کیا ہے۔ سیاح فری ویزے پر30 دنوں تک سری لنکا قیام کرسکیں گے۔سری لنکا نے بھارت سمیت سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی محکمہ امیگریشن نے ’فری ویزے‘ جاری کرنے کا فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔ سری لنکن کابینہ نے بھارت، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 دن کے لیے شروع کیا جائے گا، سیاح فری ویزے پر30 دنوں تک سری لنکا قیام کرسکیں گے۔اکتوبر میں سری لنکا جانے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد 28 ہزار تھی، جبکہ گزشتہ ماہ سری لنکا جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت نقصان پہنچا تھا، جب 2019 میں ایسٹر کی تقریب کے دوران بم دھماکوں میں 11 بھارتی شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.