ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیاگیا
اسلام آباد :بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیاگیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او معطل کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز خان نے ایف بی آر کا ایس آر او معطلی کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے، ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، درخواست پر سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
وفاقی کابینہ نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 15 نومبر کو 40 فیصد ٹیکس لگانے کی منظوری دی تھی۔ بینکوں نے غیر معمولی منافع سال 2021 اور سال 2022 میں زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.