اسلام آباد: ملک بھر میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے ۔ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔ یاد رہے 16 نومبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.