مہنگائی میں تھوڑا سا ریلیف، چینی کی قیمت کم ہو گئی

254

لاہور:مہنگائی میں عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملا ہے اور چینی کی قیمت کم ہوگئی ہے۔  ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے نرخ میں 600 روپے کی کمی ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 12800 سے کم ہو کر 12200 روپے ہو گئی۔

غلہ منڈی میں چینی 122 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔اسی تناظر میں امید کی جارہی ہے کہ پرچون فروش بھی چینی کی قیمت میں کمی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.