پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، تاریخ رقم کردی

76

راچی : سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی۔ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  پہلی بار  آج صبح 58ہزار کی سطح عبور کرگیاتھا اور اب  سے کچھ دیر قبل  ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا اور  مارکیٹ 58ہزار376پوائنٹس پرٹریڈکررہا تھا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیز رفتار بحالی ہو رہی ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔31 اکتوبر کو کے ایس ای 100-انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد یکم نومبر سے اب تک انڈیکس 6 ہزار 279 پوائنٹس یا 12.09 فیصد بڑھ چکا ہے

تبصرے بند ہیں.