پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت 

49

 

اسلام آباد : نجکاری کمیشن بورڈنےقومی ایئر لائن پی آئی اےکارپوریشن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دیدی-ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا۔

 

وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا-بورڈ نےپی آئی اےکارپوریشن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دیدی-اعلامیہ وزارت نجکاری کے مطابق بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔

 

اعلامیہ کےمطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع کی بھی منظوری دی جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.