تحریک عدم اعتماد کے موقع پر جنرل باجوہ نے پیغام بھیجا ہم نیوٹرل ہیں،کنگز پارٹی کو شکست دیں گے: بلاول
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تو جنرل باجوہ نے پیغام بھیجا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں۔ عدم اعتماد سے دو دن پہلے باجوہ نے تحریک واپس لینے کی درخواست کر دی۔ 2008 کی طرح کنگز پارٹی کو شکست دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ملک کو سیاسی انداز سے چلانا چاہتے ہیں ۔مشکل وقت میں وفادار کارکن اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن شفاف ہونے چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی الیکشن لڑ سکتے،ان کے خلاف بھی۔ ایم کیو ایم ن لیگ اتحاد کا ہمیں فائدہ ہو گا۔کنگز پارٹی ہر الیکشن میں سامنے آتی ہے۔اگلے سال کنگز پارٹی کی جیت نہیں ہوگی،
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ہمیں کچھ نہیں ملا تھا۔شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے میں ہم نے بہت محنت کی۔ عمران خان کے دور میں عوام کے حقوق پر ڈاکے جارہے تھے۔ عوام کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو لوگ پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا۔ کراچی والوں کو سہولیات ملنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.