مبئی : بالی وڈکے اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہےکہ کیریئر میں ناکامی پر ڈپریشن کاشکار رہا۔ بوبی نے کرن جوہر کے شو میں ماضی کے دنوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شروع میں کیریئر میں ناکامی ہوئی اس وجہ سے میں ڈپریشن کاشکار ہوگیا تھا۔ مجھے یہ مجھ نہیں آرہی تھی کہ میری فلمیں ناکامی سے دوچار کیوں ہورہی ہیں۔ تاہم بعد میں میرے بھائی ، والد سب نے میری مدد کی اور میری حوصلہ افزائی کی ۔
میری فیملی نے مجھے اس ڈپریشن میں نکالنے میں بڑی مدد کی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں اس دورمیں اتنی منفی سوچ کاحامل ہوگیا تھاکہ مجھے کچھ مثبت دکھائی ہی نہیں دے رہا تھا۔ اگر میری فیملی میری مدد نہ کرتی تو نجانے میں اس وقت کہاں ہوتا۔میری فیملی نے مجھے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور اس کے بعد میں نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اورزندگی میں آگے بڑھتا گیا۔
بو بی دیول نے 1995 میں فلم برسات سے بالی وڈمیں قدم رکھا تھا۔ اس میں انہوں نے ٹوئکل کے ساتھ کام کیا تھا۔ بوبی دیول نے اس کے بعد "سولجر”،” بادل”، "گپت”،”ریس تھری”،”جھوم برابر جھوم”،”اپنے”، ” اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو”، میں کام کیا۔بوبی دیول کی نئی آنے والی فلم "اینیمل ” ہے۔ اس میں بوبی دیول انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.