افغان ٹیم نے انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا، 142رنز پر 6وکٹیں گرگئیں

77

 

دہلی : افغان ٹیم نے انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا،142رنز پر چھ وکٹیں گرگئیں۔افغانستان نے 284 ر نز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹارگٹ کے تعاقب میں میدان میں اتری،تیس اوروں میں انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک 142 رنز بنائے ہیں اوراس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔ انگلش بیٹرز افغان بائولروں کا جم کر سامنا نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیرسٹو2 ، ڈیوڈ میلان 32 ، جوروٹ11، جوز بٹلر9، لائم لونگ سٹون10، سیم کرن10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ہیری بروک52، کرس ووکس3 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

افغانستان کی طرف سے محمدنبی نے دو، مجیب الرحمان نے ایک، فضل الحق فاروقی نے ایک، نوین الحق نے ایک،راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا۔اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر ابراہیم کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد نئے آنے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے ۔ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ سٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.