آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب نہیں ہو گی: بھارتی میڈیا

78

نئی دہلی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  مینز کرکٹ ورلڈ کپ  5 اکتوبر کو احمد آباد کے مشہور نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023  کے افتتاحی میچ میں پچھلے ایڈیشن کے دو فائنلسٹ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ  آپس میں مد مقابل ہوں گے۔

 

تاہم، ایک حالیہ پیش رفت میں، بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس باوقار ایونٹ کے لیے کوئی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، جو کہ بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ایک عام روایت ہے۔

اس سے قبل  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے اسی مقام پر ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے ایک دن قبل 4 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس تقریب میں رنویر سنگھ، اریجیت سنگھ، تمنا بھاٹیہ، شریاس گھوشال، اور آشا بھوسلے جیسے نامور بالی ووڈ ستاروں کو پیش کیا جانا تھا۔ اس میں ہندوستان میں 2023 ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر آتش بازی اور لیزر شو بھی شامل ہونے کی توقع تھی۔

ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کا آغاز  شام 7 بجےنریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونا تھا،  افتتاحی تقریب کی منسوخی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ بے صبری سے انتظار کیے جانے والے میچوں میں سے ایک 14 اکتوبر کو ہوگا، جب ہندوستان اور پاکستان احمد آباد کے مقام پر ٹکرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.