کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم سری لنکا آج پریماداسا اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔
کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے، اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے اور اگر پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا اور سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔
A big call by Pakistan at selection ahead of their crucial Super Four clash against Sri Lanka at the Asia Cup 👀
Details 👇https://t.co/A4RiT1wMTP
— ICC (@ICC) September 14, 2023
دوسری صورت میں اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو فائنل کی فیصلہ رن ریٹ پر کیا جائے گا۔ فیصلہ رن ریٹ پر ہوا تو سری لنکا اتوار کو بھارت کیساتھ ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔
Which of the co-hosts will join India in the #AsiaCup2023 final: 🇱🇰 or 🇵🇰? https://t.co/NkzjSfmyKp #SLvPAK pic.twitter.com/ZGvoVRjsS1
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 14, 2023
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم میں پانچ اہم تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ سری لنکا کے رن ریٹ سے بھی نیچے چلا گیا جس کی وجہ سے بارش کی صورت میں سری لنکن ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت ایشیا کپ کے فائنل مین پہنچ گیا ہے، آج کی فاتح ٹیم اتوار کو ٹائٹل کےلیے بھارت سے ٹکرائے گی۔
تبصرے بند ہیں.