ایشیا کپ:بھارتی بیٹرز لنکن سپنرز کے جال میں پھنس گئے ، پوری ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی

125

 

کولمبو: ایشیا کپ میں بھارتی بیٹرز لنکن سپنرزکے جال میں پھنس گئے ، پوری بھارتی ٹیم 213 ر نز پر ڈھیر ہوگئی۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکن سپنرز نے بھارتی بیٹرز کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا اور 213 رنز پر آئوٹ کردیا۔ بھارت نے اہم میچ میں سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔

بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن سپنرز کے سامنے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔47 اوورز کے بعد بارش کے باعث میچ تھوری ڈیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

سری لنکا کی جانب سے نوجوان بولر دونتھ ولالاج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سپنر آسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 9 کی 9 وکٹیں سپنرز کے نام رہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاتھا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

کولمبو میں کھیلا جارہا یہ میچ انتہائی اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.