ایشیا کپ ،357رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، امام الحق نو سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے

61

کولمبو: ایشیا کپ میں 357 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 17 کے سکور پر گرگئی ۔ امام الحق 9 سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق کو بمرا نے آئوٹ کیا۔

 

گرین شرٹس کو جیت کے لیے 357 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ریزرو ڈے میں پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 ، کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے ۔

تبصرے بند ہیں.